Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بابر اعظم ناکام ہوئے تو ان کے مداحوں سمیت کئی سابق کرکٹرز مایوسی کا شکار ہوئے۔ دوسری اننگز میں نوجوان بیٹسمین نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے کم بیک کیا اور اپنے چاہنے والوں کو خوش کر دیا۔
آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے سیریز کے آغاز سے پہلے کہا تھا کہ وہ بابر اعظم کو کھیلتا ہوا دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔ بابر اعظم پہلی اننگز میں جلدی آؤٹ ہوئے تو رکی پونٹنگ کو یقین تھا وہ دوسری اننگز میں اچھا کھیل پیش کریں گے۔
بابر اعظم کی سنچری کے بعد رکی پونٹنگ نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم نے یقینی طور پر زبردست بیٹنگ کی، سب نے دیکھ لیا کہ وہ کتنا اچھا کھلاڑی ہے اور وہ کتنا بہترین ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کا دفاع بہت اچھا تھا، وہ گیند دیر سے کھیلتے تھے، ہم نے دیکھا کہ وہ فرنٹ اور بیک فٹ پر بہت مضبوط ہیں۔