سابق کرکٹر اور ناردرن ٹیم کے ہیڈکوچ محمد وسیم نے آسٹریلیا کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں ہونے والی شکست کے باوجود نوجوان ٹیم کی حمایت کر دی ہے۔ محمد وسیم نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیم نوجوان ہے، لوگوں کو تھوڑا صبر کرنا چاہیے، یہی لڑکے کل آپ کو میچز جتوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلین ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہی ہے، کینگروز کے خلاف ان کے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنا ہمیشہ سے ہی مشکل رہا ہے۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ عامر اور وہاب نے ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اور فوری طور پر ان کے متبادل تلاش کرنا ایک چیلنج ہے۔ محمد وسیم نے مزید کہا کہ آسٹریلوی میڈیا شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی تعریفیں کر رہا ہے، ہر کوئی یہی کہہ رہا ہے کہ ان نوجوان کھلاڑیوں کا مستقبل بہت روشن ہے۔