Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ بھارتی ٹیم لگاتار چار میچز ایک اننگز سے جیتنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ کولکتہ کے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم نے پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کو 106 رنز پر ڈھیر کیا۔ بھارت نے پہلی اننگز نو وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنا کر ڈیکلیئر کی۔
دوسری اننگز میں بھی بنگلہ دیشی ٹیم 147 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور اننگز کی شکست سے دوچار ہوئی۔ ایشانت شرما نے میچ میں نو وکٹیں حاصل کیں۔ اس فتح کے ساتھ بھارت کی ایک اننگز سے فتوحات کا چوکا مکمل ہوا۔
بھارت نے ساؤتھ افریقہ کو پونے ٹیسٹ میں اننگز اور 117 رنز اور رانچی ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 202 رنز سے شکست دی تھی۔ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے اندور ٹیسٹ میں بھارت نے ایک اننگز اور 130 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔