Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈز پر شاندار ریکارڈ رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس نے اپنے تقریباََ ہر وینیو پر ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اننگز سے فتح حاصل کی ہوئی ہے۔ آسٹریلوی گراؤنڈز پر ہوم ٹیم کی اننگز فتوحات کی بات کی جائے تو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ سب سے اوپر ہے جہاں آسٹریلیا نے 13 مرتبہ ایک اننگز سے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد برسبین گابا میں اننگز کی فتوحات کی تعداد 12 ہو گئی جبکہ میلبرن میں بھی تعداد 12 ہی ہے۔ واکا پرتھ میں دس اور ایڈیلیڈ میں آٹھ مرتبہ آسٹریلیا نے ایک اننگز سے ٹیسٹ میچ جیتا ہوا ہے۔
دوسری جانب برسبین ٹیسٹ ہارنے والی پاکستان ٹیم کو آسٹریلیا میں لگاتار 13ویں شکست ہوئی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا میں آخری کامیابی 1995 میں حاصل کی تھی۔ اس کے بعد پاکستان کو لگاتار چار سیریز میں کلین سویپ شکست ہو چکی ہے۔
پاکستان 1999 اور 2004 میں کلین سویپ شکست سے دوچار ہوا۔ 2009 اور 2016 میں بھی روایت نہ بدلی اور قومی ٹیم کو کلین سویپ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔