پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیرسٹر سلمان نصیر کو چیف آپریٹنگ آفیسر کی اضافی ذمہ داریاں دے دیں۔ سلمان نصیر پی سی بی کے قائم مقام سی او او مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ سلمان نصیر پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیگل ڈیپارٹمنٹ میں بطور سینیئر جنرل مینجر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ سبحان احمد نو سال بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے سے دستبردار ہو گئے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کو سبحان احمد کی عہدے سے دستبرداری سے متعلق جمعہ کے روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والے اجلاس میں آگاہ کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سبحان احمد کے دستخط کے بغیر پی سی بی میں بہت سے کام ٹھپ پڑ گئے تھے اور اب جلد از جلد ان کاموں کو نمٹایا جائے گا۔