Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین سلمان بٹ نے سلیکشن کمیٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کے میچ سے پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا کہ آسٹریلیا جیسی کنڈیشنز میں تجربے کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے، مجھے نہیں پتہ سلیکشن کمیٹی کیا سوچ رہی ہے اور ان کی کیا پلاننگ ہے۔
سلمان بٹ نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ایسی کرکٹ نہیں جس میں آپ یہ کہہ سکیں کہ ہم آنے والے سالوں کی پلاننگ کر رہے ہیں، اس وقت ٹیسٹ چیمپئن شپ چل رہی ہے اور پاکستان کو اپنے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے۔
سلمان بٹ نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ اسپیشلسٹ کرکٹرز کا کھیل ہے، اس میں اگر مگر کی گنجائش نہیں ہے اس لیے سلیکشن اگلے پانچ، دس سال کی پلاننگ کے مطابق نہیں ہونی چاہیے۔