پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز خراب بیٹنگ کو شکست کی وجہ قرار دیا ہے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان اظہر علی نے کہا کہ ہم نے بیٹنگ میں اچھا آغاز کیا تھا مگر اس کے بعد اچانک وکٹیں گریں جس کا نقصان ہوا۔
اظہر علی نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں کھیلتے ہوئے پہلی اننگز کی خراب پرفارمنس کے بعد واپسی کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے، امید ہے دوسرے ٹیسٹ میں بیٹنگ مسائل پر قابو پالیں گے۔ اظہر علی نے محمد عباس کو ڈراپ کرنے کے فیصلے کو مشکل قرار دیا۔
اظہر علی نے کہا کہ سب کو پتہ ہے وہ ایک زبردست باؤلر ہیں، ٹور میچز میں عمران خان اور نسیم شاہ نے زبردست باؤلنگ کی تھی جس وجہ سے انہیں ٹیسٹ میچ میں بھی موقع دیا گیا۔