Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 95 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد رضوان قومی ٹیم کو شکست سے تو نا بچا سکے لیکن انہوں نے آسٹریلیا میں ایک ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
محمد رضوان نے بطورِ پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین آسٹریلیا میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ ان سے قبل یہ ریکارڈ قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو حاصل تھا جنہوں نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔
اس کے علاوہ محمد رضوان آسٹریلیا میں ایک ٹیسٹ میچ میں 100 سے زائد رنز بنانے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے ہیں۔ میچ کے بعد محمد رضوان کا کہنا تھا کہ وہ پہلی اننگز میں مارنس لبوشین کی بیٹنگ سے متاثر ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ مارنس لبوشین کی اننگز دیکھ کر اس سے سیکھنے کی کوشش کی اور پھر اسی انداز میں کھیلا، کبھی کبھار ہمیں حریف کھلاڑیوں سے بھی سیکھنا چاہیے۔