Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فاسٹ باؤلر محمد عباس کو ٹیم سے ڈراپ کرنے پر کئی آسٹریلوی سابق کرکٹرز نے حیرانگی کا اظہار کیا تھا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین نے اعتراف کیا کہ محمد عباس کے نہ کھیلنے پر مجھے بہت خوشی ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ 2018 میں عباس نے متحدہ عرب امارات کی وکٹوں پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جو کہ ان کیلئے سازگار بھی نہیں تھیں۔ ٹم پین نے کہا کہ پوری ٹیم کو معلوم ہے وہ بہت بہترین فاسٹ باؤلر ہیں۔
محمد عباس کو ٹیم سے ڈراپ کرنے پر وسیم اکرم نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے بتایا ہے کہ ان کی رفتار میں کمی آئی ہے لیکن اگر محمد عباس اچھی لائن اور لینتھ پر باؤلنگ کرتے تو ٹیم کیلئے سودمند ثابت ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ عباس کی جگہ عمران خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا مگر پریکٹس میچ میں انہوں نے جو پانچ وکٹیں لی تھیں وہ ڈے نائٹ میچ تھا۔