Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کے لیے دورہ آسٹریلیا ایک بھیانک خواب ثابت ہوا ہے۔ حارث سہیل پہلی مرتبہ آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں اور آسٹریلیا کی تیز پچز پر رنز اسکور کرنا تو دور ان کے لیے وکٹ پر ٹھہرنا بھی ایک مشکل امتحان بنا ہوا ہے۔
دونوں پریکٹس میچوں میں مسلسل ناکام ہونے کے باوجود حارث سہیل کو پہلے ٹیسٹ میچ کی پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا لیکن پہلی اننگز میں وہ ایک جبکہ دوسری اننگز میں آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلوی سرزمین پر حارث سہیل کی مسلسل ناکامی نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں ان کی جگہ مشکل میں ڈال دی ہے لیکن بینچ پر بیٹھے دونوں کھلاڑی ہی اوپنرز ہیں۔ اگر حارث سہیل کو دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم سے ڈراپ کیا جاتا ہے تو ٹیم کے بیٹنگ آرڈر میں بھی تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔
شان مسعود کے ساتھ عابد علی یا امام الحق اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ اظہر علی نمبر تین پر کھیل سکتے ہیں۔ یاد رہے حارث سہیل نے اب تک ایشیاء سے باہر 4 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے صرف 161 رنز اسکور کیے ہیں۔