Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اپنی شاندار بیٹنگ صلاحیتوں کی بدولت دنیائے کرکٹ میں لاتعداد ریکارڈز اپنے نام کرنے والے ویرات کوہلی نے بطور کپتان بھی کئی ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی کامیابی حاصل کر کے 0-2 سے سیریز جیت لی۔ مجموعی طور پر یہ ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم کی 107 ویں کامیابی تھی۔
ویرات کوہلی نے اب تک 160 انٹرنیشنل میچوں میں بھارتی ٹیم کی کپتانی کی ہے جس میں 107 فتوحات ان کے کریڈٹ پر ہیں۔ 160 انٹرنیشنل میچوں میں کپتانی کے بعد اگر کامیاب کپتانوں کی فہرست پر نظر ڈالیں تو رکی پونٹنگ کے بعد ویرات کوہلی کا دوسرا نمبر ہے۔
رکی پونٹنگ نے 160 میچوں میں کپتانی کے بعد 119 فتوحات حاصل کی تھیں جبکہ ویرات کوہلی نے مہندر سنگھ دھونی اور اسٹیو وا جیسے بہترین کپتانوں کو اس فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بھارتی ٹیم نے ویرات کوہلی کی قیادت میں 80 ون ڈے، 33 ٹیسٹ اور 16 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں فتح حاصل کی ہے۔