Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی 2019 کے 9ویں راؤنڈ کا آغاز ہو چکا ہے۔ سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں کراچی میں پنجہ آزمائی کر رہی ہیں۔ خیبرپختونخوا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو صاحبزادہ فرحان اور اسراراللہ نے ٹیم کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن اوپننگ جوڑی کے آؤٹ ہوتے ہی باقی کھلاڑی ظفر گوہر اور بلال آصف کے اسپن جال میں جکڑے گئے۔
پہلے روز کا کھیل ختم ہونے تک خیبرپختونخوا نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنا لیے تھے۔ صاحبزادہ فرحان 96 اور اسراراللہ 51 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ اشفاق احمد نے 29 رنز کی مختصر اننگز کھیلی۔
سینٹرل پنجاب کی طرف سے ظفر گوہر نے چار اور بلال آصف نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ فاسٹ باؤلر اعزاز چیمہ کے ہاتھ میں صرف ایک وکٹ آئی۔ پوائنٹس ٹیبل پر سینٹرل پنجاب پہلے اور خیبرپختونخوا دوسرے نمبر پر موجود ہے۔