Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی کا رواں سیزن اختتام کی جانب گامزن ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم سندھ اور سدرن پنجاب کے درمیان 9ویں راؤنڈ کا میچ جاری ہے۔ پہلے روز کا کھیل ختم ہونے تک مہمان ٹیم نے ذیشان اشرف کی شاندار سنچری کی بدولت پانچ وکٹوں پر 344 رنز اسکور کر لیے تھے۔
ذیشان اشرف 133 رنز بنا کر انور علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ رواں سیزن میں جو کھلاڑی ابھر کر سامنے آئے ہیں ان میں ذیشان اشرف بھی شامل ہیں۔ وہ قائد اعظم ٹرافی میں اپنا تیسرا میچ کھیل رہے ہیں اور 72.2 کی اوسط سے 361 رنز بنا چکے ہیں۔
پہلے میچ میں ذیشان اشرف نے 25 اور 94 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دوسرے میچ کی دونوں اننگز میں انہوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں تھیں۔ ذیشان اشرف اپنا تیسرا میچ سندھ کے خلاف کھیل رہے ہیں جس کی پہلی اننگز میں وہ 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔