Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کچھ عرصہ قبل انگلینڈ کے سابق کپتان مارکس ٹریسکوتھک نے کرکٹ کو مکمل طور پر خیرباد کہتے ہوئے کاؤنٹی کرکٹ سے بھی علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ مارکس ٹریسکوتھک کاؤنٹی کرکٹ کے اگلے سیزن میں بطور اسسٹنٹ کوچ سمرسیٹ کو جوائن کریں گے۔ سمرسیٹ کاؤنٹی کے ساتھ بطور اسسٹنٹ کوچ ان کا دو سال کا معاہدہ ہوا ہے۔
مارکس ٹریسکوتھک نے معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوچنگ سیٹ اپ میں کام کا موقع ملنے پر میں بہت خوش ہوں اور مجھ سے مزید صبر نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کوچنگ کا زبردست سیٹ اپ ہے اور اور میرے پاس موقع ہے کہ موجودہ کوچز کے تجربے سے سیکھوں۔
مارکس ٹریسکوتھک نے مزید کہا کہ میں نے گذشتہ سال انگلینڈ کے ساتھ بھی کچھ کام کیا تھا اور امید ہے کہ میں اس تجربے سے کلب کو اگلے چند سالوں میں فائدہ پہنچانے میں مدد کروں گا۔
یاد رہے انہوں نے 1993 میں بطور کھلاڑی سمرسیٹ کی طرف سے ڈیبیو کیا تھا۔ وہ 2019 تک سمرسیٹ کاؤنٹی سے ہی منسلک رہے اور مسلسل 27 سیزنز میں سمرسیٹ کی نمائندگی کی۔