Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی ایک مرتبہ پھر بھارت پر مہربان ہو گیا۔ بھارت کو ٹیسٹ چیمپئن میں مرضی کا شیڈول دیا گیا۔ بھارتی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سب سے آگے ہے اور اس کی وجہ ابتداء میں ہی آسان سیریز ہیں۔
بھارت نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر فتح حاصل کی جبکہ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش جیسی کمزور ٹیموں کو شکست دے کر اپنے پوائنٹس کی تعداد 360 کر لی ہے۔ بھارتی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
بھارت نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو سالہ سرکل میں ابتدائی سیریز کمزور ٹیموں کے خلاف رکھ کر برتری حاصل کی۔ آسان سیریز سے پوائنٹس بڑھا کر بھارت کا مشکل امتحان اب ہو گا۔
اگلے سال بھارت کو نیوزی لینڈ میں دو اور آسٹریلیا میں چار ٹیسٹ میچز کھیلنا ہیں۔ بھارت یہ دونوں سیریز ہار بھی گیا تو 2021 میں اس کی انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز شیڈول ہے۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہر ٹیم کو ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر چھ سیریز کھیلنی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ حریف ٹیموں کا انتخاب بھی باہمی رضا مندی سے ہونا ہے۔
چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کے بعد آسٹریلیا 116 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان نے اب تک ٹیسٹ چیمپئن شپ کا صرف ایک میچ کھیلا ہے۔