بنگلہ دیش کے ٹیم مینجر ٹپن چاکی کے خلاف آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے دوران بنگلہ دیشی ٹیم کے مقامی مینجر ٹپن چاکی بنگلہ دیشی ڈریسنگ روم میں موبائل فون کا استعمال کرتے رہے۔
بنگلہ دیشی مینجر کو اس حوالے سے وارننگ بھی دی گئی مگر وہ اس کے باوجود باز نہ آئے اور موبائل کا استعمال جاری رکھا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس بات کی تصدیق کی ہے ٹپن چاکی کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور انہیں سماعت کے لیے طلب بھی کیا جائے گا۔
کولکتہ ٹیسٹ میں بنگلہ دیشی ٹیم 106 اور 195 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی جس کے بعد اسے ایک اننگز اور 46 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔