Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران جوفرا آرچر پر نسلی تعصب پر مبنی جملے کسے گئے۔ اس معاملے پر نیوزی لینڈ کرکٹ نے شائق کرکٹ کی غلطی پر جوفرا آرچر سے معافی مانگ لی ہے۔ رپورٹس کے مطابق پانچویں روز جوفرا آرچر بیٹنگ کر رہے تھے کہ اسٹیڈیم میں موجود ایک شخص نے ان پر نسلی تعصب پر مبنی جملے کسے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ نے اپنے اعلامیے میں جوفرا آرچر سے معافی مانگی اور یقین دلایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس شخص کو ڈھونڈا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے دوسرے ٹیسٹ کے دوران انگلینڈ کو مزید سخت سیکیورٹی فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
اسی حوالے سے اپنے ٹویٹ میں جوفرا آرچر نے کہا کہ ایک شخص کی جانب سے نسلی تعصب پر مبنی جملے کسنے پر بہت برا لگا، کراؤڈ پورا ہفتہ اچھا رہا سوائے اس ایک شخص کے اور بارمی آرمی نے بھی زبردست کردار ادا کیا۔