قومی ایمرجنگ کرکٹ ٹیم نے سعود شکیل کی قیادت میں پہلی مرتبہ ایمرجنگ ایشیاء کپ میں کامیابی حاصل کی. ایمرجنگ ٹیم کے کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لیے ٹیم کے ہر کھلاڑی نے اپنا کردار ادا کیا۔ سعود شکیل نے کہا کہ ٹیم میں زیادہ تر کھلاڑی کم عمر تھے جس سے بطور کپتان مجھے کھلاڑیوں سے پرفارمنس لینے میں آسانی ہوئی۔ انہوں نے محمد حسنین کہ حوالے سے کہا وہ 19 سال کے ہیں اور انہوں نے ٹورنامنٹ میں زبردست باؤلنگ کی جبکہ خوشدل شاہ آسٹریلیا سے آئے تھے اور انہوں نے پرفارمنس سے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا۔ سعود شکیل کا کہنا تھا کہ ایونٹ کیلئے جو ہدف مقرر کیا تھا اس طرح سے پرفارم نہیں کر سکا جہاں ٹیم کو ضرورت تھی سو فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میری قیادت میں پاکستان ٹیم نے کامیابی حاصل کی یہ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔