Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے مایہ ناز سابق اسپنر مشتاق احمد نے پاکستانی شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنائی ہے کہ ملک میں باصلاحیت اسپنرز کی کمی نہیں ہے، ٹیلنٹ موجود ہے اور انہیں صرف توجہ کی ضرورت ہے۔
مشتاق احمد نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی قسمت اچھی ہے کہ اس ٹیم میں دو اسپیشلسٹ اسپنرز موجود ہیں، یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل پرفارم کر رہے ہیں جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاداب خان ہیں۔
مشتاق احمد نے کہا کہ جب میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں سر انجام دے رہا تھا تو کئی نوجوان اسپنرز کو دیکھا جو مستقبل میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کر سکتے ہیں، ٹیلنٹ تو موجود ہے لیکن ان پر محنت کرنا ہو گی۔
مشتاق احمد نے ابتسام شیخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین اسپنر بن کر ابھرے تھے لیکن ان پر توجہ نہیں دی گئی اور کسی حد تک انہیں نظرانداز بھی کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے اسپن بولنگ اٹیک کو مضبوط کرنا مشکل نہیں ہے لیکن اس کے لیے کوچز کو ان پر محنت کرنا پڑے گی۔