کراچی میں قومی ویمن ٹیم کے کیمپ کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے عالیہ ریاض نے کہا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے رول کے حساب سے کھیلیں اور ٹیم کیلئے زیادہ سے زیادہ کراد ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بطور آل راؤنڈر ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر شعبے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔ عالیہ ریاض نے کہا کہ پہلے باؤلنگ سے زیادہ بیٹنگ پر توجہ تھی لیکن کوچز کے ساتھ باؤلنگ پر بہت کام کر رہی ہوں اور بہتری بھی آ رہی ہے جبکہ ہارڈ ہٹنگ میں مزید بہتری لانے کی کوشش کر رہی ہوں۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے حوالے سے عالیہ ریاض نے کہا کہ انگلینڈ مشکل حریف ہے لیکن پاکستان ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گئی ہے، انگلش ٹیم کو پہلے بھی شکست دے چکے ہیں اس مرتبہ بھی کوشش کریں گے کامیابی حاصل کریں۔ ثناء میر کے حوالے سے عالیہ ریاض نے کہا کہ کرکٹ سے بریک لینا ان کا ذاتی فیصلہ تھا، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ان کی کمی محسوس ہو گی۔