Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں بابر اعظم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی۔ بابر اعظم کی عمدہ اننگز کے بعد صرف پاکستانی ہی نہیں کئی سابق آسٹریلوی کرکٹرز نے بھی ان کی خوب تعریف کی جبکہ وزیراعظم عمران خان بھی بابر اعظم کو مبارکباد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز میں کمنٹیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ وسیم اکرم نے بتایا کہ بابر اعظم کی سنچری کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو مجھے ایس ایم ایس کے ذریعے کہا کہ میں ان کی طرف سے بابر اعظم کو مبارکباد دوں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ماننا ہے کہ بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر چار پر بیٹنگ کرنی چاہیے۔ وسیم اکرم کہتے ہیں کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ مصروفیات کے باوجود وزیراعظم عمران خان کرکٹ کو فالو کرتے ہیں۔