Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی ورلڈکپ 2019 کے بعد سے کمر کی انجری کے سبب ٹیم سے باہر ہیں اور اب تک وہ اپنی فٹنس بحال نہیں کر سکے ہیں۔ حسن علی قائد اعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم کا حصہ ہیں۔
قائد اعظم ٹرافی کے نویں راؤنڈ میں سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کا میچ جاری ہے۔ حسن علی کو اس میچ میں بھی فٹنس مسائل کے باعث سینٹرل پنجاب کی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔
پی سی بی حکام نے بتایا ہے کہ حسن علی سو فیصد فٹ نہیں ہیں، حسن علی ٹیم فزیو کے ساتھ ری ہیب پروگرام میں شریک ہیں اور خود کو فٹ کرنے کے لیے فزیو کی ہدایات کے مطابق ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے فٹنس بحال کرنے کیلئے حسن علی بہت محنت کر رہے ہیں، امید ہے ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ سے قبل وہ مکمل فٹ ہو جائیں گے۔