Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کا سامنا رہا۔ اس شکست پر قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی باصلاحیت اور میچ ونر ہیں، مجھے اپنی ٹیم پر بھرپور اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ہم پہلے میچ میں کی گئی غلطیوں سے سبق سیکھیں گے اور اگلے میچ میں خامیوں پر قابو پائیں گے۔
اظہر علی نے مزید کہا کہ نسیم شاہ نے اپنے ڈیبیو میچ سے ہی سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے مگر ان کو بہت احتیاط سے آگے لے کر جانا ہو گا تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ ٹیم کو فائدہ پہنچا سکیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ایک اننگز اور 5 رنز سے شکست کی خفت اٹھانا پڑی تھی۔ پاکستان ٹیم برسبین سے ایڈیلیڈ پہنچ چکی ہے جہاں وہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے کھیلے گی۔