Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے اسکور تو بڑا کیا مگر اسٹیو اسمتھ ناکامی سے دوچار ہوئے۔ وہ 4 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے تھے۔ پہلے ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد اسٹیو اسمتھ نے خود کو سزا دی اور گراؤنڈ سے ہوٹل تک پہنچنے کے لیے ٹیم بس کے بجائے دوڑ کر تک ہوٹل گئے۔
ایڈیلیڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے خود کو دی جانے والی سزا کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی سنچری اسکور کرتا ہوں تو چاکلیٹ بار جاتا ہوں اور خوب چاکلیٹ کھاتا ہوں لیکن جب ناکامی سے دوچار ہوتا ہوں تو خود کو سزا بھی دیتا ہوں۔
اسٹیو اسمتھ نے یاسر شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ اسپن باؤلرز کو مدد نہیں دے رہی تھی مگر یاسر شاہ نے اچھی باؤلنگ کی تاہم ان کی جانب سے مجھے پویلین واپس بھیجنے کے انداز نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے میرا حوصلہ بڑھا دیا ہے۔