Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی نے پاکستان اور آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور بھارت، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچز کے بعد نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری ہوئی ہے۔ 185 رنز کی ��یچ وننگ اننگز کھیلنے والے مارنس لبوشین نے لمبی چھلانگ لگائی ہے اور وہ 35ویں سے 14ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ویرات کوہلی کی بنگلہ دیش کے خلاف سنچری اور اسٹیو اسمتھ کی پاکستان کے خلاف ناکامی کے باوجود اسمتھ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ بھارت کے ماینک اگروال پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے ہیں۔ انگلینڈ کے جو روٹ 2014 کے بعد پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین رینکنگ سے باہر ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف میچ میں 8 وکٹیں لینے والے نیل ویگنر باؤلنگ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کا کوئی بھی ٹیسٹ بیٹسمین یا باؤلر ٹاپ ٹین رینکنگ میں شامل نہیں ہے۔