سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی ورلڈکپ کے بعد سے بھارتی ٹیم سے دور ہیں اور ان کی خاموشی کے باعث ان کا مستقبل بھی غیریقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ روی شاستری کا دھونی سے متعلق بیان سامنے آ گیا ہے۔ روی شاستری کا کہنا ہے ان کی ٹیم میں واپسی سے متعلق صورتحال اسی وقت واضح ہو گی جب وہ کھیلنا شروع کریں گے، وہ آئی پی ایل کھیلیں تو پھر ہی اس بارے میں کوئی جواب دیا جا سکتا ہے۔ روی شاستری نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ دھونی کے مستقبل سے متعلق پیشگوئی سے گریز کریں۔ روی شاستری نے کہا کہ اس آئی پی ایل سیزن کے بعد آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ابتدائی ٹیم فائنل کر لیں گے، ہمارا ہدف ایونٹ جیتنا ہے اور اس کے لیے جتنی اچھی ٹیم ہو سکتی ہے منتخب کریں گے۔