Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے پانچ کھلاڑی اپنے ہوٹل سے کھانے کے لیے نکلے تو انہوں نے ٹیکسی لی۔ ٹیکسی ڈرائیور بھارتی شہری نکلا جس نے پاکستان پلیئرز سے پیسے لینے سے انکار کر دیا۔ پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی اس جذبے کا خوبصورت جواب دیا اور سکھ ڈرائیور کو اپنے ساتھ کھانا کھلایا۔
یاسر شاہ نے بھارتی ڈرائیور کے ساتھ کھانے کی کہانی خود سنائی ہے۔ یاسر شاہ نے کہا کہ مجھے، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور موسیٰ کو پاکستانی اور بھارتی ریسٹورنٹ کا علم نہیں تھا، ہم نے ٹیکسی کی تو وہ بھارتی 'پا جی' نکلے جن سے ٹیکسی، کرکٹ اور دیگر امور پر خوب باتیں ہوئیں۔
یاسر شاہ نے بتایا کہ وہ جب گاڑی سے اترے تو ڈرائیور نے پیسے لینے سے انکار کر دیا جس پر میں نے ان سے کہا کہ اگر آپ پیسے نہیں لیں گے تو پھر آپ کو ہمارے ساتھ کھانا کھانا پڑے گا۔ لیگ اسپنر نے کہا کہ بھارتی سکھ ملاقات اور تصویریں لینے پر بہت خوش تھا۔