Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آل راؤنڈر انور علی نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی کرنے کیلئے پاکستان سپر لیگ پر نظرین مرکوز کر لی ہیں۔ انور علی کا کہنا ہے کہ مکمل فٹ ہو گیا ہوں، قائد اعظم ٹرافی کا مسلسل چوتھا میچ کھیل رہا ہوں۔ انہوں نے کہا پی ایس ایل سیزن فائیو میرے لیے بہت اہم ہو گا، ٹورنامنٹ میں پرفارم کر کے سلیکٹرز کو متاثر کر سکتا ہوں۔
انور علی کہتے ہیں کہ ڈومیسٹک کے میچز ٹیلی ویژن پر نہیں دکھائے جاتے جبکہ پی ایس ایل پر بورڈ اور سلیکٹرز کی گہری نظر ہوتی ہے اس لیے وہاں پرفارم کر کے ٹیم میں کم بیک کرنا آسان ہوتا ہے۔
انور علی نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کر رہا ہوں، یہی فارم لے کر پی ایس ایل میں جاؤں گا اور وہاں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گا۔ انور علی نے سدرن پنجاب کے خلاف میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔