Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستانی نژاد ساؤتھ افریقی باؤلر عمران طاہر پاکستان سپر لیگ کے سیزن فائیو میں اپنی باؤلنگ صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے بیتاب ہیں۔ عمران طاہر کا ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں انٹرنیشنل کرکٹ میں مصروفیات کی وجہ سے حصہ نہیں لے سکا تھا لیکن اگر آئندہ سیزن میں منتخب ہوا تو پورے سیزن کے لیے دستیاب ہوں گا۔
عمران طاہر نے کہا کہ پی ایس ایل میں کرکٹ کا معیار بہت بلند ہوتا ہے اور دنیا کی چند بہترین لیگز میں پی ایس ایل کا شمار ہوتا ہے۔ عمران طاہر نے ورلڈکپ 2019 کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا لیکن وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ساؤتھ افریقہ کی نمائندگی کے لیے اب بھی دستیاب ہیں۔
عمران طاہر کا کہنا ہے کہ آئندہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ساؤتھ افریقہ کی نمائندگی کرنا میرا ہدف ہے۔