Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے دورہ آسٹریلیا پر بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور پہلے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی دکھائی جس کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں بابر اعظم کا بیٹنگ نمبر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ کئی سابق آسٹریلوی اور پاکستانی کرکٹرز نے تجویز دی ہے کہ بابر اعظم کو اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کرانی چاہیے۔
بابر اعظم کی بیٹنگ پوزیشن کو لے کر قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی بھی بول پڑے ہیں۔ اظہر علی کا بابر اعظم کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ محدود اوورز کی کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھا رہے تھے اور اب طویل دورانیے کی کرکٹ میں بھی مسلسل اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا گزشتہ مینجمنٹ نے بابر اعظم کا نمبر نیچے اس لیے سیٹ کیا تھا تا کہ وہ پرفارم کرنے لگیں۔ اظہر علی نے اشارہ دیا کہ اگلے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم کو اوپر کھلایا جا سکتا ہے لیکن اس حوالے سے کچھ حتمی نہیں کہہ سکتا۔