Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلاوے پر وطن واپس آ گئی ہیں۔ ندا ڈار ویمنز بگ بیش لیگ میں سڈنی ٹھنڈر کی نمائندگی کر رہی تھیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ندا ڈار کو بگ بیش لیگ کا پورا سیزن کھیلنے کی اجازت دی تھی لیکن اب انہیں آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز کی تیاریوں کے لیے وطن واپس بلا لیا گیا ہے۔
ندا ڈار نے ویمنز بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کی جانب سے 13 وکٹیں حاصل کی تھیں اور وہ اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی باؤلر تھیں۔ ندا ڈار کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں کھیلنے کا ان کا تجربہ بہت بہترین رہا۔
انہوں نے کہا آسٹریلیا میں کھیل کر میری باؤلنگ میں بہت بہتری آئی ہے جبکہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں کس طرح بیٹنگ کی جاتی ہے وہ بھی سیکھنے کو ملا۔ آل راؤنڈر مزید کہتی ہیں کہ جو تجربہ انہیں آسٹریلیا میں کھیل کر حاصل ہوا وہ پاکستان کی دوسری پلیئرز کو بھی بتاؤں گی۔