Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

حال ہی میں پاکستان نے ایمرجنگ ایشیاء کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر یہ ٹائٹل جیتا تھا۔ اس ایونٹ میں پاکستان کے ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے اعجاز احمد نے سلیکشن کمیٹی کو تجویز دی ہے کہ آل راؤنڈر عماد بٹ کو فوری طور پر قومی ٹیم میں شامل کر لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عماد بٹ آخری دس اوورز میں بڑی سمجھ بوجھ کے ساتھ ہٹنگ کرتے ہیں۔ اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ انہیں بغیر کسی تاخیر کے پاکستان کی جانب سے کھیلنا کا موقع دینا چاہیئے۔ عماد بٹ بطور آل راؤنڈر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ انڈر-19 اور ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی کر چکے ہیں۔
کچھ روز قبل سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر نے بھی عماد بٹ کو فوری طور پر کھلانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عماد بٹ وہ آل راؤنڈر جس کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس وقت ضرورت ہے۔