Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیموں نے ایڈیلیڈ میں ہونے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ امام الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اپنی پوری محنت کر رہا ہوں اور اگر دوسرے ٹیسٹ میں مجھے موقع دیا گیا تو میری پوری کوشش ہو گی اچھا پرفارم کروں۔
اوپننگ بیٹسمین نے کہا کہ ایڈیلیڈ کی پچ برسبین سے تھوڑی مختلف ہے، یہاں کھیلنے میں زیادہ آسانی ہو گی۔ انہوں نے پہلے ٹیسٹ میچ میں محمد رضوان کی بیٹنگ کی تعرف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جارحانہ انداز کی وجہ سے بابر اعظم کو بھی اعتماد ملا تھا۔
امام الحق نے کہا کہ دوسرے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں یاسر شاہ پاکستان کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور ان کی نیک خواہشات لیگ اسپنر کے ساتھ ہیں۔