آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ جمعہ سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا جو کہ مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان اس سے قبل بھی آسٹریلیا کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیل چکا ہے جس میں سخت مقابلے کے بعد کینگروز نے کامیابی حاصل کی تھی۔
آسٹریلیا کے مڈل آرڈر بیٹسمین اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ پہلے میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے بہت اچھی بیٹنگ کی جبکہ پہلی اننگز کے پہلے سیشن میں دونوں اوپنرز بھی اچھا کھیلے تھے۔
اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ پاکستان نے جس طرح دوسری اننگز میں بیٹنگ کی اس سے انہیں اعتماد ملا ہو گا اس لیے میرے خیال سے آخری ٹیسٹ میچ میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔