Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ایڈیلیڈ میں ہونے والا ڈے نائٹ ٹیسٹ 29 نومبر سے شروع ہو گا۔ پاکستان کے پاس یہ واحد موقع ہو گا کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں فتح حاصل کر کے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 60 پوائنٹس حاصل کر کے اپنا کھاتہ کھول لے۔
ذرائع کے مطابق پہلا ٹیسٹ میچ نہ کھیلنے والے فاسٹ باؤلر محمد عباس کو عمران خان سینیئر کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ اوپننگ جوڑی میں بھی تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ حارث سہیل کو ڈراپ کر کے امام الحق کو بطور اوپنر پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں امام الحق اور شان مسعود کی اوپننگ جوڑی بننے کے قوی امکانات ہیں جبکہ اظہر علی نمبر تین پر بیٹنگ کریں گے۔ اس کے علاوہ اگر نسیم شاہ کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا تو محمد موسیٰ کا ٹیسٹ ڈیبیو ہو سکتا ہے۔