Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دو روز قبل ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین کرس گیل نے ساؤتھ افریقہ میں جاری مزانسی سپر لیگ (ایم ایس ایل) کو خیرباد کہتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کی عزت نہیں کی جاتی، چند میچز میں ناقص پرفارمنس کی وجہ سے مجھے ٹیم پر بوجھ تصور کیا جا رہا ہے اور فرنچائز کرکٹ میں یہ رویہ پوری دنیا میں دیکھنے کو ملتا ہے۔
ایم ایس ایل میں کرس گیل دفاعی چیمپئن فرنچائز جوزی اسٹارز کی نمائندگی کر رہے تھے جن کے چیف ایگزیکٹو جونو لیف رائٹ نے کہا ہے کہ کرس گیل جب پرفارم نہیں کر پاتے تو انہیں محسوس ہوتا ہے کہ ٹیم ان کی وجہ سے اچھی کارکردگی نہیں دکھا پا رہی۔
جوزی اسٹارز کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ فرنچائز اور فینز کی ان سے توقعات وابستہ ہیں، جب کرس گیل اچھی پرفارمنس نہیں دکھاتے تو وہ یہ دل پر لے لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یقینی طور پر یہ کہہ سکتا ہوں کہ کرس گیل ہماری ٹیم پر بوجھ نہیں ہیں۔