Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

فواد عالم اور سرفراز احمد کے درمیان 278 رنز کی شاندار شراکت سندھ کو میچ میں واپس لے آئی ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ کی پہلی اننگز میں سدرن پنجاب کے 517 رنز کے جواب میں سندھ کی ٹیم 486 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
میچ کے تیسرے روز سعد علی نے فواد عالم کے ہمراہ کھیل کا دوبارہ آغاز کیا تو وہ اپنے انفرادی اسکور میں چار رنز کا اضافہ کر کے 60 کے مجوعمی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں اترنے والے سرفراز احمد نے فواد عالم کے ہمراہ عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ شروع کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشکلات کا شکار سندھ کی ٹیم کا مجموعہ 428 تک پہنچایا۔
فواد عالم نے ٹورنامنٹ کی ساتویں ڈبل سنچری اسکور کی۔ کپتان سرفراز ازحمد نے 13 چوکوں کی مدد سے 131 رنز کی اننگز کھیلی جو کہ رواں سیزن ان کی پہلی سنچری ہے۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ وہ فارم میں واپسی پر خوش ہیں اور اس بات کی بھی خوشی ہے کہ ابتدائی وکٹیں جلد گر جانے کے بعد ٹیم کو سنبھالا۔