Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سلیکٹرز کی جانب سے بار بار نظر انداز کیے جانے والے فواد عالم ہمت ہارنے کا نام نہیں لے رہے اور اب بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگا رہے ہیں۔ انہوں نے سدرن پنجاب کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کر ڈالی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فواد عالم نے رواں ڈومیسٹک سیزن کی تیسری سنچری اسکور کی اور پھر اسے ڈبل سنچری میں بدلا۔
فواد عالم نے سندھ کو سدرن پنجاب کے خلاف مشکلات سے نکالنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 164ویں میچ میں تینتیسویں سنچری اسکور کی ہے اور یہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی ساتویں ڈبل سنچری بھی ہے۔ فواد عالم نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔
فواد عالم 2000ء کے بعد بہترین اوسط رکھنے والے کھلاڑیوں میں بھی شامل ہیں۔ مڈل آرڈر بیٹسمین اس وقت 56 کی اوسط سے رنز بنا رہے ہیں اور یہ 2000ء کے بعد سے چوتھی بہترین اوسط ہے۔ اے کے شرما، اسٹیو اسمتھ اور سچن ٹنڈولکر ہی ان سے بہتر اوسط سے رنز اسکور کر سکے ہیں۔