Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی گزشتہ کچھ عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہیں اور ان کی خاموشی کے باعث ان کا مستقبل بھی غیریقینی صورتحال سے دوچار تھا۔ مہندر سنگھ دھونی نے اپنے مستقبل کے حوالے سے زبان کھول دی ہے۔
اپنے ایک بیان میں دھونی نے کہا ہے کہ میرے مستقبل کا فیصلہ جنوری کے بعد سامنے آ جائے گا۔ انہوں نے سب کو خاموش ہونے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ صحافی حضرات یہ سوال جنوری کے بعد کریں۔
ایم ایس دھونی نے اپنے کیریئر کے دو یادگار لمحات بھی بتائے۔ انہوں نے کہا کہ 2007ء ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیت کر جب وطن واپس آئے تو ایسا استقبال ہوا جو میں کبھی نہیں بھول سکتا۔
دوسرا موقع بتاتے ہوئے دھونی کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ 2011ء میں ہمیں 15 سے 20 رنز درکار تھے تو پورا اسٹیڈیم بھارت کے نعروں سے گونج رہا تھا جو میرے لیے دوسرا بہترین لمحہ تھا۔