Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو ہوم سیریز کے لیے مجوزہ شیڈول ارسال کر دیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کور دورہ پاکستان پر دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہو گی۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچز اور بعد میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کے سیکیورٹی وفد نے تین سیریز کے لیے سیکورٹی پلان کا جائزہ لیا ہے جبکہ بنگلہ دیش ویمن اور انڈر-16 ٹیمیں پاکستان کا کامیاب دورہ بھی کر چکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بنگلہ دیشی بورڈ پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان اپنی کوئی سیریز نیوٹرل وینیو پر نہیں کھیلے گا، ایسا ممکن نہیں کہ سیریز کا ایک حصہ پاکستان اور دوسرا باہر ہو کیونکہ پی سی بی نے پالیسی بدلی تو پی ایس ایل اور دوسری سیریز پر منفی اثرات پڑیں گے۔