Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے الگ الگ اسکواڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔
کائنات حفیظ اور رامین شمیم کو پہلی بار ون ڈے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 15 سالہ لیگ اسپنر عروب شاہ کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے۔ آل راؤنڈر ندا ڈار کی دونوں اسکواڈز میں واپسی ہو گئی ہے۔
قومی ویمن ون ڈے اسکواڈ: بسمعہ معروف (کپتان)، عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، جویریہ خان، کائنات حفیظ، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، رامین شمیم، سدرہ امین اور سدرہ نواز۔
قومی ویمن ٹی ٹوئٹنی اسکواڈ: بسمعہ معروف (کپتان)، عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، ارم جاوید، جویریہ خان، ناہیدہ خان، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، رامین شمیم، سعدیہ اقبال اور سدرہ نواز۔
واضح رہے کہ سیریز میں شرکت کے لیے قومی ویمن ٹیم 30 نومبر کو ملائیشیا روانہ ہو گی۔ سیریز کے تمام میچز 9 سے 20 دسمبر تک کنرارا اوول میں کھیلے جائیں گے۔