Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئندہ سال جنوری میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری ہائی کمیشن اور آئی سی سی کی جانب سے گرین سگنل کا انتظار کر رہے ہیں۔
نظام الدین چوہدری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 18 جنوری کو بنگلہ دیش ٹیم نے پاکستان روانہ ہونا ہے لیکن اس کا حتمی فیصلہ سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد کریں گے۔
بی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ حال ہی میں ویمن ٹیم کا دورہ پاکستان بہترین رہا تھا لیکن سینیئر ٹیم کو لے کر کوئی کلیئرنس نہیں ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بنگلہ دیش کا ہائی کمیشن ہے ان کی اور آئی سی سی کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد دورہ کیلئے تیار ہوں گے۔
نظام الدین چوہدری نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان میں سیریز کا انعقاد ممکن ہو جائے گا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔