Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا جو کہ ٹیسٹ کرکٹ کا 13واں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہو گا۔ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کا ریکارڈ اب تک بہت ہی شاندار رہا ہے۔ آسٹریلیا نے گلابی گیند سے پانچ ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں اور کینگروز نے پانچوں میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔
آسٹریلیا نے اپنے پانچوں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچز آسٹریلیا میں کھیلے ہیں جس میں سے تین ایڈیلیڈ کے میدان پر ہی کھیلے گئے ہیں۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ بھی ایڈیلیڈ کے گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا چوتھا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ اس سے قبل قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف پنک بال ٹیسٹ میچ میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔