Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

وکٹ کیپر بیٹسمین سنجو سیمسن کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے بھارتی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ سنجو سیمسن کو انجری کا شکار اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران شیکھر دھون گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
سنجو سیمسن بنگلہ دیش کے خلاف بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ تھے جو کہ بھارتی ٹیم نے 1-2 سے جیتی تھی لیکن انہیں تینوں میچوں میں کھیلنے کے موقع نہیں ملا تھا۔
شیکھر دھون کی عدم موجودگی میں روہت شرما کے ساتھ لوکیش راہول اننگز کا آغاز کریں گے۔ یاد رہے بھارتی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹسمین ریشب پانٹ بھی موجود ہیں۔