بھارتی ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ اٹیک کے سب سے اہم باؤلر جسپریت بمراہ انجری کے سبب تین ماہ سے بھارتی ٹیم سے باہر ہیں۔ جسپریت بمراہ کمر کی انجری کا شکار ہیں اور کئی سابق فاسٹ باؤلر ان کے بارے میں کہہ چکے ہیں کہ جسپریت بمراہ کے باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے ان کی کمر اور ٹانگوں پر بہت زور پڑتا ہے جس وجہ سے وہ انجریز میں گھرے رہیں گے۔ بھارتی ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کا جسپریت بمراہ کے بارے میں کہنا ہے وہ باؤلنگ کرتے ہوئے اپنی جسم سے زیادہ ہاتھ پر زور دیتے ہیں جو کہ ان کی انجریز کی سب سے بنیادی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھونیشور کمار کا باؤلنگ ایکشن بالکل درست ہے اور وہ بھارتی ٹیم کی زیادہ عرصے تک نمائندگی کر سکتے ہیں۔ جسپریت بمراہ نے 12 ٹیسٹ میچوں میں 63 حاصل کی ہوئی ہیں جبکہ ون ڈے کرکٹ میں وہ 103 اور انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں 51 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔