Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے سدرن پنجاب کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کر کے سندھ کو مشکلات کے بھنور سے نکالا۔ تجربہ کار بیٹسمین 211 رنز بنا کر پویلین واپس روانہ ہوئے۔ قائد اعظم ٹرافی کے رواں سیزن میں فواد عالم نے ابھی تک تمام میچز کھیلے ہیں اور 66.50 کی اوسط سے 665 رنز اسکور کیے ہیں۔
فواد عالم کی جانب سے سدرن پنجاب کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کی گئی تو سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر ان کے حق میں آوازیں بلند ہونے لگیں۔ شائقین کرکٹ، کرکٹ ماہرین سمیت سابق کرکٹرز بھی فواد عالم کے کم بیک کا مطالبہ کرنے لگے۔
سابق وکٹ کیپر عتیق الزمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ اب فواد عالم کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے مجھے شرم آتی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ کاش میں سلیکٹر ہوتا۔