Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

افغانستان کے نوجوان اسپنر مجیب الرحمٰن اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ایک بار پھر مڈل سیکس کی نمائندگی کریں گے۔ مڈل سیکس نے مجیب الرحمٰن کے ساتھ دوبارہ ہونے والے معاہدے کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کی۔
مڈل سیکس نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ہم یہ بتاتے ہوئے بہت پرجوش ہیں کہ مجیب الرحمٰن ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ 2020 میں ہمیں دوبارہ جوائن کریں گے اور ہم انہیں دوبارہ ایکشن دیکھنے میں کے لیے زیادہ انتظار نہیں کر سکتے۔
مڈل سیکس کے ہیڈکوچ اسٹورٹ لاء نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجیب الرحمٰن کے ساتھ ایک بار پھر معاہدہ ہونے پر بہت خوشی ہے، وہ پاور پلے میں شاندار باؤلنگ کرتے ہیں اور ڈریسنگ روم میں ان کا رویہ بہت اچھا ہوتا ہے۔
مجیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں میرا وقت بہت اچھا گزرا تھا اور دوبارہ واپس آنے پر بہت خوشی ہے۔ یاد رہے مجیب الرحمٰن نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے گزشتہ سیزن میں دس میچز کھیلتے ہوئے صرف سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔
#Middlesex