Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ایڈیلیڈ میں شیڈول ڈے نائٹ کل سے شروع ہو رہا ہے۔ دونوں ٹیموں نے ڈے نائٹ ٹیسٹ کے لیے گلابی گیند سے جم کر پریکٹس کر لی ہے جبکہ فلڈ لائٹس میں بھی پریکٹس کی گئی۔
آسٹریلیا کی ٹیم کے ہیڈکوچ جسٹن لینگر نے نے تصدیق کی ہے کہ دوسرے میچ میں ان کی وہی ٹیم کھیلے گی جس نے برسبین ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے گی۔
پلیئنگ الیون میں تبدیلی نہ کرنے کی وجہ سے کیمرون بینکرافٹ اور جیمز پٹنسن کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے تا کہ وہ شیفلڈ شیلڈ میں شرکت کر سکیں۔
آسٹریلیا کی ٹیم پہلے ہی 14 کھلاڑیوں پر مشتمل تھی جن کی تعداد کم ہو کر صرف 12 رہ گئی ہے۔ پاکستان کی ٹیم میں دو سے تین تبدیلیاں متوقع ہیں لیکن کپتان اظہر علی حتمی پلیئنگ الیون کا اعلان ٹاس کے موقع پر کریں گے۔
اظہر علی نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ وہ آخری ٹیسٹ میچ میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے جبکہ دو مستند اوپنرز کو کھلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔