Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

تجربہ کار ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کی جانب سے کھیلتے ہوئے سدرن پنجاب کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کی تو ایک بار پھر انہیں ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔
سدرن پنجاب کے خلاف فواد عالم اور سرفراز احمد کی زبردست پارٹنرشپ نے سندھ کی ڈوبتی کشتی کو بچایا تھا۔ سرفراز احمد اور فواد عالم طویل عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹ میں اکٹھے کھیل رہے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ فواد نے کبھی مجھ سے شکایت نہیں کی کہ مجھے ٹیم میں شامل کیوں نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام وہ کھلاڑی جو کم بیک کرنا چاہتے ہیں فواد عالم ان کے لیے ایک مثال ہیں۔
سابق کپتان نے کہا کہ میری کپتانی کے عرصے میں فواد عالم کی سلیکشن قابل غور ضرور آئی لیکن اللہ کو جو منظور تھا وہی ہوا۔ انہوں نے فواد عالم کو ڈبل سنچری اسکور کرنے اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کرنے پر مبارکباد بھی دی۔