Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان نے آئی سی سی کو بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہٹ دھرمی کی شکایت کر دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن سیریز کے لیے بھارتی بورڈ سے متعدد مرتبہ رابطہ کیا مگر جواب نہ ملنے پر پی سی بی نے بی سی سی آئی سے رابطے کے تمام شواہد آئی سی سی کے حوالے کر دیے۔
پاکستان نے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کو تمام تر ریکارڈ کے ساتھ درخواست دی۔ پاکستان کی درخواست پر آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی فیصلہ کرے گی۔
پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیموں کی ون ڈے سیریز رواں برس جولائی سے اکتوبر کے درمیان کھیلی جانی تھی تاہم بھارتی بورڈ کا جواب نہ ملنے پر سیریز کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا۔
پاک بھارت ویمن کرکٹ سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے پاکستان کو پوائنٹس دیے جانے کا امکان ہے۔
چیمپئن شپ کی ٹاپ چار ٹیمیں ورلڈکپ 2021 کے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی۔ آئی سی سی ویمن ون ڈے چیمپئن شپ میں قومی ٹیم 15 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے پوائنٹس ملنے کے بعد پاکستان ویمن ٹیم ورلڈکپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کر سکتی ہے۔